ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے بینگرے میں شہد کی مکھیوں کے حملہ کا شکار ہوئے انجان شخص کی شناخت کی اپیل

بھٹکل کے بینگرے میں شہد کی مکھیوں کے حملہ کا شکار ہوئے انجان شخص کی شناخت کی اپیل

Fri, 24 Nov 2017 21:48:25    S.O. News Service

بھٹکل:24/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بینگرے میں ایک انجان شخص پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ہوا تو مقامی لوگوں نے اس کی حفاظت کرتے ہوئے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 100سے زائد شہد کی مکھیوں نے ایک ساتھ انجان فرد پر حملہ کرتے ہوئے چہرہ ، ہاتھ ، پیر سمیت جسم کے اکثر حصوں کو کاٹا ہے۔لوگوں نے فرد کو مکھیوں سے بچا کر 108ایمبولنس کے ذریعے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچا کر علاج کیا ہے۔

شہد کی مکھیوں کے حملہ کا شکار ہوا شخص کس گاؤں کا ہے ، اس کا نام کیا ہے ابھی تک پتہ نہیں چلاہے البتہ اس کی عمر 65سال بتائی جارہی ہے۔ فرد کی شناخت ہونے پر مرڈیشور پولس تھانہ یا سرکاری اسپتال سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: